ہفتہ، 6 جنوری، 2018
پیر، 16 جنوری، 2017
New Nokia 6 got top hits on daily basis after announcement
شائع کردہ بذریعہ
Unknown
New Nokia 6 got top hits on daily basis after announcement
آپ سب لوگ موبائل فون کی دنیا کے پرانے بادشاہNOKIAکے نام سے بخوبی واقف ہوں گے جو کہ اپنے دور کے بہترین موبائل فونز بنانے کی وجہ سے مشہور تھی لیکن Android OSکی وجہ سے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور اسی دوران Microsoftکی طرف سے کمپنی کی خریداری کی وجہ سے کمپنی کا کاروبار بھی کم ہو گیا اور انہوں نے نئے موبائلز بھی بنانا ختم کر دئے اس کی جگہ Microsoftنے اپنے نام سے Lumia Seriesکے موبائلز متعارف کرانا شروع کر دئے۔لیکن جو لوگ Nokiaکے معیار کے عادی ہو چکے تھے ان کے لئے نوکیا سے بڑھ کر اور کوئی موبائل نہیں تھا اور وہ شدت سے چاہتے تھے کہ نوکیا بھی اپنے Android Phonesمتعارف کرائے۔
حال ہی میں نوکیا نے اپنے کرم فرماؤں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فون کی دنیا میں ایک بار پھر زوردار انٹری دی ہے اور Android OSپر مبنی اپنا سمارٹ فون Nokia 6کے نام سے متعارف کرا دیا ہے۔اپنی خصوصیات کے لحاظ سے یہ موبائل بہت ہی اعلیٰ اور دیگر موبائل فونز سے مکمل مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موبائل کی Specsدیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موبائل اپنا کھویا ہوا مقام ایک بار پھر سے حاصل کر لے گا۔
موبائل فونز کے حوالے سے ایک آن لائن ویب سائٹ پر اس سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔اس کے رزلٹ آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔
ہفتہ، 14 جنوری، 2017
گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ
شائع کردہ بذریعہ
Unknown
گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ
![]() |
گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ |
گوگل کو اس وقت دُنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق گوگل کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ گوگل کے ایک پروگرامAdsenseسے حاصل کیا جاتا ہے۔لیکن فی زمانہ Androidکی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے بعد گوگل کی آمدنی کا ایک اچھا خاصہ حصہ گوگل پلے سٹورGoogle Play Storeسے بھی حاصل ہوتا ہے۔ایک آن لائن ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنی اسی Appیعنی گوگل پلے سٹور سے 2016ءکے آخری کوارٹر میں5.48بلین ڈالرز سے زیادہ آمدنی حاصل کی جو کہ 2015ء کے اسی کوارٹر میں حاصل ہونے والی آمدنی سے 82فیصد زیادہ ہے۔
لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ گوگل کی حریف کمپنی Appleکی اپنے سٹور سے حاصل ہونے والی آمدنی گوگل کی حاصل کردہ آمدنی سے 3.3بلین ڈالر زیادہ کمائے ہیں۔اس طرح دونوں Appsکی حاصل کردہ آمدنی 8.7بلین ڈالرز بنتی ہے جو کہ دونوں کمپنیز کے لئے ایک بہت بڑا اضافہ ہے اور یہ خوش آئند بھی ہے کہ اب سمارٹ فون صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسی حساب سے ان کمپنیز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دی گئی تصویر اس بات کی بخوبی عکاسی کر تی ہے کہ گوگل اور ایپل نے کتنی آمدنی حاصل کی۔
بدھ، 11 جنوری، 2017
How to open Paint using Start Menu in Windows7/8/8.1
شائع کردہ بذریعہ
Unknown






