گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ
![]() |
گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ |
گوگل کو اس وقت دُنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق گوگل کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ گوگل کے ایک پروگرامAdsenseسے حاصل کیا جاتا ہے۔لیکن فی زمانہ Androidکی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے بعد گوگل کی آمدنی کا ایک اچھا خاصہ حصہ گوگل پلے سٹورGoogle Play Storeسے بھی حاصل ہوتا ہے۔ایک آن لائن ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنی اسی Appیعنی گوگل پلے سٹور سے 2016ءکے آخری کوارٹر میں5.48بلین ڈالرز سے زیادہ آمدنی حاصل کی جو کہ 2015ء کے اسی کوارٹر میں حاصل ہونے والی آمدنی سے 82فیصد زیادہ ہے۔
لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ گوگل کی حریف کمپنی Appleکی اپنے سٹور سے حاصل ہونے والی آمدنی گوگل کی حاصل کردہ آمدنی سے 3.3بلین ڈالر زیادہ کمائے ہیں۔اس طرح دونوں Appsکی حاصل کردہ آمدنی 8.7بلین ڈالرز بنتی ہے جو کہ دونوں کمپنیز کے لئے ایک بہت بڑا اضافہ ہے اور یہ خوش آئند بھی ہے کہ اب سمارٹ فون صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسی حساب سے ان کمپنیز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دی گئی تصویر اس بات کی بخوبی عکاسی کر تی ہے کہ گوگل اور ایپل نے کتنی آمدنی حاصل کی۔


0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔