Pages

پیر، 16 جنوری، 2017

New Nokia 6 got top hits on daily basis after announcement

 New Nokia 6 got top hits on daily basis after announcement

New Nokia 6 got top hits on daily basis after announcement 
آپ سب لوگ موبائل فون کی دنیا کے پرانے بادشاہNOKIAکے نام سے بخوبی واقف ہوں گے جو کہ اپنے دور کے بہترین موبائل فونز بنانے کی وجہ سے مشہور تھی لیکن Android OSکی وجہ سے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور اسی دوران Microsoftکی طرف سے کمپنی کی خریداری کی وجہ سے کمپنی کا کاروبار بھی کم ہو گیا اور  انہوں نے نئے موبائلز بھی بنانا ختم کر دئے اس کی جگہ Microsoftنے اپنے نام سے Lumia Seriesکے موبائلز متعارف کرانا شروع کر دئے۔لیکن جو لوگ Nokiaکے معیار کے عادی ہو چکے تھے ان کے لئے نوکیا سے بڑھ کر اور کوئی موبائل نہیں تھا اور وہ شدت سے چاہتے تھے کہ نوکیا بھی اپنے Android Phonesمتعارف کرائے۔
حال ہی میں نوکیا نے اپنے کرم فرماؤں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فون کی دنیا میں ایک بار پھر زوردار انٹری دی ہے اور Android OSپر مبنی اپنا سمارٹ فون Nokia 6کے نام سے متعارف کرا دیا ہے۔اپنی خصوصیات کے لحاظ سے یہ موبائل بہت ہی اعلیٰ اور دیگر موبائل فونز سے مکمل مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موبائل کی Specsدیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موبائل اپنا کھویا ہوا مقام ایک بار پھر سے حاصل کر لے گا۔   
موبائل فونز کے حوالے سے ایک آن لائن ویب سائٹ پر اس سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ دیکھے  جانے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔اس کے رزلٹ آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔
TOP TEN BY DAILY INTEREST 
 

ہفتہ، 14 جنوری، 2017

گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ



گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ 

Google Play Store Income for 2016

گوگل پلے سٹور کی2016کی آمدنی کے بارے میں رپورٹ


 گوگل کو اس وقت دُنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق گوگل کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ گوگل کے ایک پروگرامAdsenseسے حاصل کیا جاتا ہے۔لیکن فی زمانہ Androidکی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے بعد گوگل کی آمدنی کا ایک اچھا خاصہ حصہ گوگل پلے سٹورGoogle Play Storeسے بھی حاصل ہوتا ہے۔ایک آن لائن ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنی اسی Appیعنی گوگل پلے سٹور سے 2016ءکے آخری کوارٹر میں5.48بلین ڈالرز سے زیادہ آمدنی حاصل کی  جو کہ 2015ء کے اسی کوارٹر میں حاصل ہونے والی آمدنی سے 82فیصد زیادہ ہے۔
لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ گوگل کی حریف کمپنی Appleکی اپنے سٹور سے حاصل ہونے والی آمدنی گوگل کی حاصل کردہ آمدنی سے 3.3بلین ڈالر زیادہ کمائے ہیں۔اس طرح دونوں Appsکی حاصل کردہ آمدنی 8.7بلین ڈالرز بنتی ہے جو کہ دونوں کمپنیز کے لئے ایک بہت بڑا اضافہ ہے اور یہ خوش آئند بھی ہے کہ اب سمارٹ فون صارفین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسی حساب سے ان کمپنیز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دی گئی تصویر اس بات کی بخوبی عکاسی کر تی ہے کہ گوگل اور ایپل نے کتنی آمدنی حاصل کی۔ 



Google Play Store Income for 2016 4Q 









 

بدھ، 11 جنوری، 2017

How to open Paint using Start Menu in Windows7/8/8.1

 How to open Paint using Start Menu in Windows7/8/8.1

السلام علیکم!

دوستو ! اگر آپ Windows7/8/8.1میں کوئی بھی پروگرام جو کہ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہے اس کو بآسانی ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آپ یہ کام بغیر کسی دقت کے کر سکتے ہیں۔

1۔ سب سے پہلے Start Menuپر کلک کریں۔ایسا کرنے سے مندرجہ بالا شکل کی ایک ونڈو ظاہر ہو جائے گی۔

   2۔ اس کے بعد آپ کی بورڈ سے متعلقہ پروگرام کا نام ٹائپ کریں مثلاً Paint۔جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

3۔ اس کے بعد Paintپر کلک کر دیں آپ کا متعلقہ پروگرام کھُل جائے گا۔  

 اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپ ان تمام پروگرامز کو بآسانی کھول سکتے ہیں جن کا شارٹ کٹ آپ کے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر نہیں بنتا۔